بھٹکل:31/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)کرناٹکا حکومت کی طرف سے نئے طورپر جاری کئے جانے والے مجوزہ کے پی ایم ای قانون میں ترمیم کی مخالفت کرتےہوئے3نومبر کو خانگی (پرائیویٹ) اسپتال بند منانے کا بھارتیہ میڈیکل سنگھ بھٹکل شاخ نے اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے ذریعے سنگھ کے صدر ڈاکٹر آر وی سراف نے بتایا کہ سرکار کی طرف سے جاری کئے جانے والے مجوزہ قانونی نکات بدگمانی اور جانبدارانہ ہیں۔ جس کے نتیجے میں اسپتال ، ڈاکٹر ، اسپتال کا عملہ اور خاص کر عوام پر بہت سنگین اثرات ہونے کی بات کہی۔ مریضوں کو انصاف دلانے کے لئے گاہک عدالت اور میڈیکل کونسل موجود ہے ، خاطی ثابت ہونےپر کریمنل کیس بھی درج کرنے کا موقع فراہم ہے ، لیکن ضلعی سطح پر اور ایک معاوضہ تقسیم کمیٹی کی تشکیل کے لئے نئی ترمیم کے ذریعے موقع فراہم کیا گیا ہے۔ بہتر مقصد لے کر علاج کرنے کے بعد بھی اچانک کوئی حادثہ ہوتاہے تو ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے کے لئے قانون میں ترمیم کی جارہی ہے ، جس کے نتیجے کے طورپر باصلاحیت پیشہ پر سرکار قدغن لگانے کی کوشش کررہی ہے اور اسپتال کے نرخوں میں ترمیم ، تعین کرنے کا اختیار بھی کسی اور سونپنا کہاں تک صحیح ہونے کا سوال کیا۔ قریب 15لاکھ سے زائد خاندان بلا واسطہ اور بالواسطہ چھوٹے اور متوسط اسپتالوں پر منحصر ہیں سرکارانہی پر ڈنڈا چلانے والے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ڈاکٹرمجبوری میں اپنے پیشہ سے پیچھے ہٹنے کا اندیشہ ظاہرکیا۔ اس موقع پر سنگھ کے سکریٹری چیتن کلکور، محمد یسین وغیرہ موجود تھے۔